پنجاب،فورتھ شیڈول میں شامل80افرادکوحرا ست میں لینےکافیصلہ
لاہور (نیوز وی او سی) حکومت پنجاب نے فورتھ شیڈول میں شامل اسی افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب سندھ میں سی ٹی ڈی نے 594 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیئے۔دہشت گردی کی نئی لہر کو ختم کرنے اور ملک دشمنوں کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت پنجاب بھی ایکشن میں آگئی، امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد کو حرا ست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 112انتہائی مطلوب افراد کی گر فتاری کے باقاعدہ منظوری دیدی گئی، پنجاب پولیس دیگر وفاقی اور انٹیلی جنس اداروں، انسداد دہشت گردی فورس کے تعاون سے گرفتاریاں عمل میں لائیں گے، جب کہ جہاں ضرور ہوگا وہاں آپریشن بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ میں بھی سی ٹی ڈی نے 594افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیے، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، فہرست میں شامل ان افراد کے بینک اکاؤنٹس، پراپرٹی اور موبائل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔