ایڈیٹرکاانتخاب
کالعدم جماعت الاحرار کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں دو روز کے دوران 15 سے 20 امن دشمن مارے گئے۔
اسلام آباد: (نیوز وی او سی) افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے۔ گزشتہ دو روز کے دوران شیلنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن سے کمانڈر ولی کے دس سے بارہ ٹریننگ کیمپس، خفیہ ٹھکانے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کیے گئے۔ پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد رحمان بابا بھی شامل ہے۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد رحمان بابا نوعمر لڑکوں کو دہشتگردی کی تربیت دیتا تھا۔