Draft

سابق صد بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ وقارحسین بٹ اور عمران حیدر جنرل سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان سے ملاقات کی اور انکی ضلع کے لیے خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا) سابق صد بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ وقارحسین بٹ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان سے ملاقات کی اور انکی ضلع کے لیے خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کی ضلع اور عوام کے لیے خدمات مثالی ہیں ، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سرکاری اداروں کی طرف سے دی جانے والی خدمات (سروسز) کی بہتری کے لیے انکی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے سروسز کی فراہمی میں بھی واضع بہتری آئی ہے ۔ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر دی جانے والی خصوصی توجہ سے عوام کو بھرپور ریلیف ملا ہے اور صحت و تعلیم کے شعبے بہتری آئی ہے۔

وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے انکی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ بار اسوسی ایشن اور انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی طرح مل کر عوامی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے سابق صدر بار وقارحسین بٹ ،جنرل سیکریٹری سیدعمران حید راور انکی ٹیم کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ انتظامیہ اور وکلاء برادری کے درمیان بار اسوسی ایشن نے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ہے۔قانون کی حکمرانی اور نفاذ کے لیے بار اسوسی ایشن کا تعاون اس دوران مثالی رہا ۔ عوام کو انصاف فراہمی کے لیے اور شہر و ضلع کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔
اس موقع پر سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہر ہ ،صدر پریس کلب طارق منیر بٹ ،سینئر صحافی ملک اکرم ، سی ای او ہیلتھ سعید اللہ خاں، اور جنرل سیکریٹری سید عمران حید رسمیت دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button