پاکستان

سرچ آپریشن، 285 افراد پکڑے گئے، مشکوک افراد کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن قائم

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں راولپنڈی ریجن سے افغان باشندوں سمیت 285 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی شہر شہر کارروائیوں اور سرچ آپرپشن میں درجنوں مشکوک افراد گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے کراچی، سیالکوٹ، پشین اور پتوکی سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 39 غیرملکیوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو حراست میں لے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے پتوکی شہر اور نواحی دیہات میں سرچ آپریشن کیا جس میں 10 افغان باشندوں سمیت 30 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران 500 مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ دوسری طرف پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں عوام مشکوک سرگرمی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1135 پر دیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا کے عوام مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 1125 پر دے سکتے ہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button