سیماء ضیاء نے پنجاب میں رانا ثنااللہ کو دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دئے دیا
اسلام آباد (نیوز وی او سی) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگرآج نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو لاہور جیسا سانحہ پیش نہ آتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نےقومی سلامتی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی قراردار میں وفاق کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا قرارداد جمع کرانے کے بعد رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان کا کہنا تھا آج اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو لاہور جیسا سانحہ رونما نہیں ہوتا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی سیماء ضیاء نے پنجاب میں رانا ثنااللہ کو دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہیں ۔