سائنس و ٹیکنالوجی

مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اب فیس بک دہشتگردں کی نشاندہی کرئے گی

لاہور: (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کا ادارہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے دہشتگردی اور شدت پسندی کا رجحان رکھنے والے افراد کی نشاندہی کرے گا اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد ہو سکے گی۔ اب ان کے ادارے نے فیس بُک کیلئے الگورتھمز کو بہتر بنانے پر کام شروع کیا ہے جو آئندہ 5 سال میں مکمل ہو گا۔ زکربرگ کا کہنا ہے کہ فیس بک کے موجودہ سافٹ ویئرز روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اربوں پوسٹس پر چیک رکھنے میں ناکافی ہیں۔ اسے درست نتائج کے قابل بنانے میں کم از کم 5 سال لگیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ تمام اہداف کو حاصل کرتے ہوئے یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button