پاکستان

پنجاب میں رینجرز کی کو ئی ضرورت نہیں :رانا ثناء اﷲ

لاہور: ڈیرہ غازی خان اور اس سے منسلک اضلاع میں رینجرز موجود ہیں اور پولیس کی معاونت کررہے ہیں۔ دنیا نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے پیچھے کون ہے اب یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ دہشت گردی کے مرتکب خود بتارہے ہیں کہ انہیں کس نے بھجوایا اور وہ کہاں رپورٹ کررہے ہیں۔ ننگرہار اورکنہڑ میں دہشت گردی کی فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور ذمہ داری کا ثبوت دے ۔ دہشت گردی وفاق اور پنجاب کے بجائے پورے ملک کا مسئلہ ہے اور اسے اسی انداز میں لینا چاہیے ۔ لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پرعمران خان اور مولا بخش چانڈیو پنجاب پربرسنے لگے لیکن یہ آگ خود ان کے صوبوں میں بھی موجود ہے ۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان پاناما پر حکومت سے اختلاف کریں’ سیاست کریں لیکن دہشت گردی کے معاملہ پر انہیں وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ورنہ عوام انہیں معاف نہیں کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button