Draft

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہسپتالوں کے کیفے ٹیریاز پرچھاپے-

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہسپتالوں کے کیفے ٹیریاز پرچھاپے، ایم اے اسلام، چیمہ ہسپتال کو جرمانے، 10کو وارننگ
ناقص صفائی ، مضر صحت اجزاء کا استعمال ،چھینہ ملک شاپ ، علی شان بیکرز سیل، 200لیٹر ناقص دود ھ موقع پر تلف
صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک میعاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نندی پور ٹاؤن میں واقع چھینہ ملک شاپ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیل اور 200 لیٹر دودھ تلف جبکہ وزیر آباد میں علی شان بیکرز کو حشرات الارض کی کثرت اور نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر سیل کر دیا۔ اسلام ٹیچنگ ہاسپٹل کنٹین اورچیمہ ہارٹ کمپلیکس کو نکاسی آ ب کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پر با الترتیب 5000اور2500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈی ۔ایچ ۔کیو کینٹین،عصمت فوزیہ ہاسپٹل کنٹین ، انور میموریل ہاسپٹل کنٹین ، چٹھہ ہاسپٹل کنٹین اورشفا ء آئی ہا سپٹل کنٹین کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔اروپ ٹاؤن میں واقع عثمان سویٹس،کنگ چکن اور عابد کوزی حلیم کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر با الترتیب 3000،7000اور5000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ زمن نان شاپ کھیالی شاہ پور کو صفائی کے نا مناسب انتظامات کی بناپر 2000 روپے جرمانہ کیا گیا۔خان ٹی سٹال،،مہر وارث ملک شاپ، انور نان شاپ، سادات نان شاپ، عدنان پکوان سینٹر ، غوثیہ ملک شاپ،بسم اللہ فوڈ چوائس ، اذان پولٹری ، بلا پولٹری ، بلاول پولٹری، بلال اکرم چنے والے ، اور کھیالی میں واقع بسم اللہ ملک شاپ، اے ۔ڈی سویٹس ، گجر ملک شاپ، کھوکھر سویٹس اور عمیر سمارٹ شاپ کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔ ماشا ء اللہ نان شاپ اور نظامی ہوٹل کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور ورکرز کی ناقص حالت کی بناپربا الترتیب 2500 اور3000روپے جرمانہ کیا گیا۔ اروپ ٹاؤن میں واقع مہر ملک شاپ، اشرف پکوڑے والا، حسن مِلک شاپ، اقبال جنرل سٹور ، برگر پوائنٹ ساہی ،امتیاز مِلک شاپ، شاہ بادشاہ ہوٹل ، بسم اللہ ملک شاپ،اسلام سٹور، حق باہو سٹور اور غلام حسین سٹور کو لائسنس نوٹسز جاری کیے گئے ۔وزیر آباد ٹاؤن میں واقع الفضل کشمیر ہوٹل،محسن میرج ہال ، رواج میرج ہال،عمر میرج ہال، رائل میرج ہال،عدیل ہوٹل اینڈ تکہ شاپ، نیو پشاوری نان شاپ، کشمیرہوٹل اینڈ تکہ شاپ، چغتائی فش، مختار کنگ فش اور شریف سویٹس کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے ۔قلعہ دیدار سنگھ میں واقع افتخار ملک شاپ، بابا جی نان شاپ اورالرائی ہاسپٹل ٹک شاپ کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button