گوجرانوالہ ڈویژن میں مردم شماری کا عمل دو مراحل میں مکمل ہوگا ۔( پراونشل کمشنر مردم شماری )
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) پراونشل کمشنر مردم شماری عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں مردم شماری کاعمل دو مرحلو ں میں مکمل ہو گا پہلے مرحلے میں ضلع حافظ آباد ‘ نارووال اور سیالکوٹ میں مردم شماری ہو گی جو 15 مارچ کو شروع ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں گوجر انوالہ ‘ منڈی بہاؤالدین اور گجرات شامل ہیں۔ ان اضلاع میں مردم شماری 25۔ اپریل سے ہو گی ۔ اساتذہ اور دیگر افسران کی تربیت کا عمل 28 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ مردم شماری مکمل ہونے تک افسران و ہلکاران کی پوسٹنگ و ٹرانسفر پر مکمل پابند ہو گی اس سلسلے میں حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔
یہ بات انہو ں نے آج یہاں کمشنر گو جرانوالہ ڈویژن کے آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مردم شماری کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان‘ ایڈ یشنل کمشنر کو آرڈینیشن نعمان حفیظ‘ اے سی (جنرل ) انجم ریاص سیٹھی‘ ڈائر یکٹر سکولز خالد گورائیہ اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مردم شماری محمد ریاض نے شر کت کی۔ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ گوجرانوالہ ڈویژن کو 227 چارجز‘1859 سرکلز اور 12946 بلاکس میں تقسیم کیاگیا ہے۔ اسی طرح ضلع گوجرانوالہ کے 75 چارجز ‘ 493 سرکلز اور3375 بلاکس بنائے گئے ہیں ۔ ضلع حافظ آباد کو 20 چارجز‘ 144 سرکلز اور 957 بلاکس‘ ضلع گجرات کو 47 چارجز ‘ 374 سکرکلز اور 2363 بلاکس‘ ضلع منڈی بہاؤالدین کو 19 چارجز‘ 167 سرکلز اور1276 بلاکس ‘ ضلع سیالکوٹ کو 44 چارجز‘ 410 سرکلز اور3236 بلاکس اور ضلع نارووال کو 22 چارجز271 اور سرکلز 1739 بلاکس میں تقسیم کیاگیا ہے۔
پراونشل کمشنر مردم شماری عارف انور بلوچ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تربیتی پروگرام میں تمام اساتذہ و دیگر افسران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی او غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرو ں کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر تربیتی مراکز کا دورہ کر یں اور اس عمل کی مکمل مانیٹرنگ کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ مردم شماری کا فارم مشین ریڈ ایبل ہے لہذا اس کو احتیاط سے پر کیاجائے ۔ انہو ں نے ڈپٹی کمشنروں کو کہا کہ جس جگہ مردم شماری کاسامان رکھا جائے وہاں پر سکیورٹی کے خصو صی انتظامات کئے جائیں۔ پراونشل کمشنر مردم شماری نے کہاکہ فارم پر کرتے وقت خاندان کے سربراہ کا شناختی کارڈ چیک کیا جائے ۔ سر براہ کا کارڈ نہ ہونے کی صورت میں خاندان کے کسی بھی فر دکا کارڈ چیک کیا جائے۔ انہو ں نے بتایاکہ نادرا کو بھی اس سلسلے میں لوپ میں لیا جا رہا ہے اور ان کی ٹیمیں بھی ہمراہ ہو ں گی جورکسی بھی شناختی کارڈ کی موقع پر پڑتال کریں گے۔