پرگوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایت پرگوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں گذشتہ روز بذریعہ ویڈیو لنک کمشنرز آفس گوجرانوالہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل محمد حلیم خاں ۔ایم ندیم ایس ایس پی گوجرانوالہ ‘ ڈائریکٹر انفارمیشن جاوید یونس‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن طاہر محمود‘ ڈویژن کے تمام اضلاع سے انفارمیشن آفسیر ز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز کالجز ‘ ذیشان رشید نمائندہ سر گودھا یونیورسٹی کیمپس‘ عابد سیالوی نمائندہ پنجاب یو نیورسٹی گوجر انوالہ کیمپس‘ کاشف علی طارق نمائندہ گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ‘ اسرائیل ایڈووکیٹ کے علاوہ شاہد اقبال ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب لاہور موجود تھے ۔اس اجلاس میں ایڈ یشنل سیکرٹری اطاعت و ثقافت نے پروگرام کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جا رہاہے ۔ ان پروگرامز میں8 1تا 35 سال تک فائن آرٹس جبکہ 18 تا 30 سال تک شعبہ میوزک میں نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔ یہ رجسٹریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہو گی ۔دونوں شعبوں کے لئے تمام اضلاع سے 28 فروری 2017 تک رجسٹریشن ہو گی جبکہ 3 مارچ سے 9 مارچ تک شعبہ میوزک‘ 13 تا 20 مارچ تک شعبہ فائن آرٹس میں ایڈیشن ہو ں گے۔
رجسٹریشن فارم ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن کے دفاتر اور گوجر انوالہ آرٹس کونسل آفس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ پہلی پوزیشن کے لئے ڈیڑھ لاکھ ‘ دوسری ایک لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن پر 75 ہزار جبکہ 20 ہزار روپے کے 5 خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کی کامیابی اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو منظرعام پر لانے کے لئے صو بائی حکومت ہرممکن کوششیں کر رہی ہے گوجرانوالہ ڈویژن میں نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ پروگرامز منعقد کرائے جائیں ان پروگرامز میں وہی خواتین و حضرات شامل ہو سکیں گے۔