ایڈیٹرکاانتخاب
الجزیرہ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے لعل شہبازقلندر درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
(نیوز وی او سی آن لائن )
لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے لعل شہبازقلندر درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری ویب سائٹ ’عماق‘ کے ذریعے قبول کر لی ہے ۔درگاہ پر دھماکے میں اب تک 50سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پاک فوج نے زخمیوں کو متنقل کرنے کیلئے رات کو اڑنے والے ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی طیارہ بھی فراہم کر دیاہے۔