گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کے اثاثوں، آمدورفت اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز یہاں سے جاری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر پابندی کی فہرست میں سے گلبدین حکمت یار کا نام 3فروری کو خارج کر دیا تھا، جس کے بعد ان پرعائد پابندیاں بشمول ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر سیکیورٹی کونسل کمیٹی کی قرار داد 2253(2015)اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر VIIکے تحت عائد کردہ پابندی کا نفاذ نہیں ہو گا۔