سائنس و ٹیکنالوجی
ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کا اجلاس
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کا اجلاس ضلعی چیئر مین میاں امجدمحمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ممبرا ن نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر عبدالحفیظ قریشی نے ہاؤس کو تمام فنڈز اور اقدامات سے آگا ہ کیا ۔اجلاس میں گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ 35445609/-روپے کی رقم ایجوکیشن کی مد میں مبلغ 2798335/-روپے کی رقم‘ دینی مدارس کی مد میں مبلغ2798335/-روپے کی رقم ، نابینا افراد کی مد میں مبلغ 2078779/-روپے کی رقم اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کالج کی مد میں مبلغ/- 23559481روپے کی رقم مجموعی طور پر/- 83001459روپے کی منظوری دی۔ چیئرمین نے تاکید کی کہ یہ فنڈز غریب اور مستحق افرادمیں بروقت تقسیم کیا جائے ۔