Draft

کنگنا رناوت اسی سال شادی کرنا چاہتی ہیں-

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے رواں سال شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے جو میری اصل محبت ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اپنے خیالات کا برملا اظہار کرنے بھی کبھی بھی نہیں ہچکچاتیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہریتھک روشن سے اپنے تعلقات کا برملا اعتراف کیا اور انہیں بے وقوف تک کہہ ڈالا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے محبت اور تعلقات سے متعلق کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ ان کے تمام سابق دوست ایک بار پھران کی زندگی میں واپس آنا چاہتے ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے جو شائد صرف ان ہی کے پاس ہے۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کا ایک اوررازفاش کرتے ہوئے بتایا کہ بے لوث اوربے غرض محبت کا وجود ہے اوروہ اپنی زندگی میں بھی ایک ایسے شخص سے اسی جذبے کے ساتھ منسلک بھی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اسی سال شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں-
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اداکار سیف علی خان اور اداکار شاہد کپور کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’رنگون‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی جو 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button