شہید زاہد محمود گوندل آبائی قبرستان میں سپرد خاک
منڈی بہاؤالدین: (نیوز وی او سی آن لائن) نڈر، فرض شناس پولیس افسر زاہد مجمود گوندل جنہوں نے لاہور کے مال روڈ پر فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ قومی پرچم میں لپٹا شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا جسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے منڈی بہاؤالدین لایا گیا۔ نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس حکام، رشتہ داروں اورمقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید ایس ایس پی کے ماموں اور دوست غم زدہ تھے لیکن ان کی بہادری پر ان کو ناز تھا۔ ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کو مکمل اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل ڈاکٹر حیدر اشرف کی رخصت کے باعث قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ لاہور تعیناتی سے قبل زاہد گوندل ڈی پی او راجن پور بھی تعینات رہے۔