ایڈیٹرکاانتخاب

دہشت گردوں کو بے رحم جواب ہی واحد حل ہے: وزیراعظم

لاہور: (نیوز وی او سی آن لائن) لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ ایسے واقعات دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور بنا دیں گے۔ ہمارے پختہ ارادوں کے سامنے دشمن کو شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جلد ہی ہم دہشتگردی کی لعنت اور ایسی سوچ رکھنے والوں کو ختم کر دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو تیز رفتار، بے رحم اور کامیاب جواب دینا واحد آپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر نے سانحہ لاہور پر شرکا کو بریفنگ دی۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات تیز کرنے میں مدد ملی محکمہ انسداد دہشتگردی اور پنجاب پولیس سانحہ لاہور کے ذمہ داروں سے بدلہ لے گی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2016 میں دہشتگردی کے 12 منصوبے ناکام بنائے گئے۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیوں میں 231 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 769 گرفتار کیے گئے۔ اس سے قبل وزیر اعظم کیپٹن شہید مبین احمد کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button