ایڈیٹرکاانتخاب

آرمی چیف نے جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن کی ہدایت دیدی

لاہور: (نیوز وی او سی آن لائن) آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کی زیرصدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف کو مال روڈ خود کش دھماکے بارے بریفینگ دی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیکر بھر پور کاروائی کی جائے۔ نام تبدیل کر کے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے کیپٹن مبین شہید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button