پاکستان

حکمرانوں کی کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ضرور نکلے گا :شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مارچ تک پانامہ کیس کا فیصلہ آ سکتا ہے، حکومت کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا، نواز شریف مستعفی ہو جائیں یا اسمبلیاں تحلیل کر دیں، حکمرانوں کی کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ضرور نکلے گا ، یہ فائر خالی نہیں جائے گا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ڈان نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’دوسرا رخ ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ساڑھے 3 تین سال تک لوگ سٹے پر چلتے ہوں ،سعد رفیق جیسے لوگ سٹے آرڈروں پر ہوں تو میں لوگوں کو قانونی امید ہی دلا سکتا ہوں ،پانامہ لیکس سے پہلے ڈان لیکس پر طارق فاطمی کو مہندی لگا کر اور گھنگرو پہنا کر چڑھا دیں گے ،جس ملک کی نیشنل سیکیورٹی محفوظ نہ ہو اس ملک میں آپ کیا توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ ایسا ملک محفوظ رہ سکتا ہے ؟ملک ہمیشہ محفوظ ہاتھوں میں ہی محفوظ ہوتا ہے دولت کے پجاریوں کے ہاتھوں مضبوط نہیںؓ رہ سکتا،جس دن اس ملک میں دولت کے دیوتا آئین اور قانون کے شکنجے میں ہوں گے تو پھر یہ ملک محفوظ بھی ہو گا اور ترقی بھی کرے گا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ملک کے حالات بہت خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں ملک سے بڑے چور پکڑے جائیں تو چھوٹے چوروں کی خود ہی اصلاح ہو جائے گی، نواز شریف بزنس مین پالیٹیشن ہیں ،انہیں پتا چل چکا ہے کہ وہ سیاسی طور پر لنگڑے ہو چکے ہیں ،وہ سٹپ ڈاون کرتے ہیں یا اسمبلی توڑتے ہیں ،یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ا نتخابات میں پنجاب میں بھی بڑا بھرپور الیکشن ہو گا اور عوامی مسلم لیگ پنجاب میں عمران خان کے ساتھ ہو گی، کوشش ہو گی کہ میں اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کی سربراہی میں اکٹھا کروں، باقی ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کم ہوا ہے، ختم نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف پھر وکیل تبدیل کر سکتے ہیں، مخدوم علی خان دلائل مکمل کر چکے ہیں ان کے عدالت میں نہ آنے سے کیس پر فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا بھارت پاکستانی میزائلوں کی رینج پر ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کے اندر ہی 22 پاکستان بن جائیں گے اور انڈیا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، یہ بات خوش آئند ہو گی کہ خطے میں پاکستان، چین، ایران اور روس مل کر ایک نیا بلاک بنائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے 14 قتل حکومت کی جان نہیں چھوڑیں گے ،اس کیس میں ان کی بریت کوئی بڑی بات نہیں ،نواز شریف سے ہم لڑ رہے ہیں ،شجاعت ہمارے بھائی ہیں ،مشرف کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ،میری تو خواہش ہے کہ سب اپوزیشن جماعتیں عمران خان کی قیادت میں اکٹھے ہو جائیں ،مشرف کے حوالے سے میں کوئی بات نہیں کر سکتا کیونکہ میری ان سے کافی دیر ہو گئی ہے ملاقات نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر بڑے سمجھ دار ہیں وہ مشرف کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں ،اس پر ابھی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ،الطاف حسین کا ووٹ بینک کم ہوا ہے ختم نہیں ہوا ،فاروق ستار اور مصطفی کمال کیسے آپس میں چلتے ہیں یہ دیکھنے والی بات ہو گی ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کسی ایک شخص کا نام نہیں پورے ادارے کا نام ہے کور کمانڈرز کانفرنس میں ڈان لیکس سر فہرست تھا ،راولپنڈی میں طارق فاطمی کی قربانی کی بات ہو رہی ہے اور یہ ان کو تیار کر رہے ہیں ،کسی بڑے آدمی کا اس میں ذکر آتا ہے کہ نہیں اس کا مجھے علم نہیں ،پرویز رشید میرا محلہ دار ہے میں اسے جانتا ہوں ایک ہی بنچوں پر بیٹھ کر پڑھے ہیں مجھے پتا ہے کہ ان کی کیا حیثیت ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری اوقات یہ ہے کہ امریکی ایمبسی کا کوئی بندہ پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی میں جواب دینے ہی نہیں آتا ،اب پھر کیس لگا ہے دیکھتے ہیں کہ امریکی کیا جواب دیتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button