پاکستان

فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نےمقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کےکردارکی بھی تعریف کی۔
#COAS visit to South Waziristan Agency… pic.twitter.com/8oEt9fIneo
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 12, 2017
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے جب کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے جب کہ امن وامان کی مزید بہتری اور معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے کیوں کہ علاقے میں دیر پا امن کے لئے اقتصادی ترقی اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button