نیوز وائس آف کینیڈا اردو سروس کا شہید اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت،واقعے کی مذمت
مانٹریال(نیوز وی او سی آن لائن) نیوز وائس آف کینیڈا کی ٹیم نے سماءٹی و ی کے شہید ہونیوالے اسسٹنٹ کیمرہ تیمور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ۔نیوز وائس آف کینیڈا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر احمد ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر قاتلانہ حملہ پہلی بار نہیں ہوا،حکومت صحافت کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے-
نصیر احمد ظفر کا سماءٹی وی کی ڈی سی این جی پر فائرنگ کے واقعے میں انسانی جان کے ضیاع پر مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حملہ میڈیا پر نہیں اظہار رائے آزادی پر کیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملزمان کی گرفتار ی کیلئے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے کیفردار تک پہنچایا جائے-
نیوز وائس آف کینیڈا کی ٹیم کے بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ سماٰء ٹی وی کے کیمرہ مین تیمور شہید کے قاتلوں کو جلد یز جلد گرفتار کرکےعبرت ناک سزا دئے