Draft

گلوکارہ گل پانڑا دراصل کون ہے؟ زندگی کی انتہائی دلچسپ کہانی:

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میوزک کے منظر نامے پر اچانک چمکنے اور پھر چھا جانے والی دلکش صوت اور رسیلی آواز والی گل پانڑہ نے لاکھوں دلوں کو چھولیا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے سیزن 8 کی قسط 3 میں عاطف اسلام کے ساتھ ملکر پاکستانی شائقین کے کانوں میں رس گھولنے والی دلکش اور معصوم صورت والی گل پانڑا ایک بڑے سرپرائز سے کم نہیں نکلیِں، اور ہر کوئی ان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بے تاب پایا گیا ہے۔

ایک نجی ویب سائٹ ”شغل،، کے مطابق دراصل وہ ایک عرصے سے میوزک کی دنیا سے وابستہ ہیں، بس قومی پیمانے پر ان کی شہرت حال ہی میں پھیلی ہے۔ پشاور میں جنم لینے والی 26 سالہ گل پانڑہ پشتو اور فارسی زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں اور لوک گیت گاتی رہی ہیں۔ ابتداء میں ان کے گھر والوں کی طرف سے ان کے شوق کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی لیکن انہوں نے سکول، کالج اور یونیورسٹی میں گانے کا شوق جاری رکھا اور اب نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں۔
پیاری صورت اور خوبصورت آواز کا حسین امتزاج گل پانڑہ متحدہ عرب امارات، قطر اور افغانستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری بھی لے رکھی ہے۔ ان کے مداح انہیں تازہ ہوا کا میٹھا جھونکا قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button