پاکستان

انتخابات میں فکسنگ کرنے والا میچ فکسرز کے خلاف کارروائی کررہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات فکس کرنے والے نجم سیٹھی کی جانب سے میچ فکسرز کے خلاف کارروائی مضحکہ خیز ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کئے جانے اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کے میچ فکسرز کے خلاف بیان کے بعد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے نجم سیٹھی کا میچ فکسرز کے خلاف بیان اور کارروائی مضحکہ خیز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے کہ انتخابات کو فکس کرنے والا نجم سیٹھی پی ایس ایل میں جواریوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارووائی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فکسنگ کرنا میچ فکسنگ سے بڑا جرم ہے اور جمہوریت کےلئے زیادہ خطرناک عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button