Draft

ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد علی اور اسسٹنٹ کمشنر احمد تیمور کی قیادت میں چھاپے!!

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ: چیف کمشنر ایف بی آر حبیب اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد علی اور اسسٹنٹ کمشنر احمد تیمور کی قیادت میں ٹیم نے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے‘لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی سمگل شدہ اشیاء قبضہ میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد علی اور اسسٹنٹ کمشنر احمد تیمور کی قیادت میں سات رکنی ٹیم جس میں سردار شوکت‘ چوہدری ناصر‘ اقبال گجر‘ محمد جمیل‘ محمد اقبال شامل تھے نے گذشتہ روز دال بازار‘ بازار الماریاں ودیگر ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں و گوداموں کی چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے کی سمگل شدہ غیر قانونی اشیاء برآمد کرلیں۔ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد علی نے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر غیر ملکی اشیاء کی مارکیٹ میں فروخت کے جرم میں تین دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا ۔اس موقع پر تاجروں‘دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس اور درآمدی ڈیوٹی کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے‘تاجر طبقہ غیر ملکی اشیاء کی خریدوفروخت قانونی طریقے سے کرے اور باقاعدہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء کومارکیٹ میں لایا جائے تاکہ قومی ترقی میں ان کا حصہ بھی شامل ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیراشیاء کی خریدوفروخت روکنے کیلئے آئندہ بھی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button