وزیراعلی پنجاب کے فروغ تعلیم وژن کے مطابق صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ غریب‘ مستحق و ذہین طلباء وطالبات کو ساڑھے 7 ارب کے ایجوکیشنل انڈوومٹ فنڈز کے تحت تعلیمی وظائف دیئے
( بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وی او سی)
صو بائی وزیر اعلی تعلیم پنجاب سید رضا علی گیلا نی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے فروغ تعلیم وژن کے مطابق صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ غریب‘ مستحق و ذہین طلباء وطالبات کو ساڑھے 7 ارب کے ایجوکیشنل انڈوومٹ فنڈز کے تحت تعلیمی وظائف دیئے جا چکے ہیں۔ اس ایجوکیشنل انڈوومف ف نڈز میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔اس وقت ا ڈوومٹفڈ کا حجم17 ۔ ارب تک پہنچ چکاہے ۔ رواں سال مئی کے اختتام تک2 لاکھ مستحق طلباء وطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس فنڈز سے دیگر صوبوں کے غریب اور ذہین طلباء و طالبات بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں اس فنڈز کی تقسیم بلا امتیاز کی جا رہی ہے۔
وہ گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ کالجز کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں ڈویژن بھر کے کالجوں کے طلباء و طالبات شریک تھے۔ سیمینار کی صدارت کمش ر گوجرا والہ ڈویژ کیپٹ (ر) محمد آصف نکی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عامرجان ‘ ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن سرفراز احمد ورک‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمداقبال کلویا‘ پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال‘ اسسٹ ٹ کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی ‘ کالجوں کے سربراہان ‘ اساتذہ کرام اور والدین شریک تھے۔
صو بائی وزیر سید رضاعلی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور خصوصًاباصلاحیت طلباء و طالبات کو پروان چڑھانے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے اربو ں روپے کے فنڈز سے ایسے مستحکم اقدامات کئے ہیں جنکے ا نمٹ نقوش رہتی دنیا تک قائم رہیں گے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستا کی تاریخ میں جنوبی ایشیاء کا یہ سب سے بڑا فنڈ ہے جس سے ہائر ایجو کیش کی مزید ترقی و حصول ممکن ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب نے تعلیمی ترقی کے اس پرو گرام کی بدولت تعمیر وطن کیلئے دن رات ایک کیا ہے یہ فنڈ ذہین و مستحق طلباء وطالبات کے لئے ایک امید کی کرن ہے جو ا کے روشن کل کی ضمانت بھی ہے ۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتیں وطنعزیز کی خوشحالی و ترقی اور سالمیت کے لئے وقف کر دیں تاکہ ہم برصغیر میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے بڑھ سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبہ میں پبلک پرائیویٹ اشتراک کے فروغ دینے کے لئے بھی کوشاں ہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصًا ایجوکیشن کے معیار بڑھایا جا رہا ہے ۔صوبہ کے 7 ہزار سے زائد کالجوں کو یکساں تعلیمی سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذہین طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے بعد اپنے ملک پاکستان کے ہرمعاملے پر فوقیت دیں اور اپنی قومی زبان اردو کی تر قی کے لئے بھی خصوصی اقدامات انجام دیں کیونکہ سی پیک ( چی پاکستا اقتصادی راہداری) کی وجہ سے بہت سے ممالک کے شہریوں کو اردو کو سیکھنا پڑے گا ۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل ا ڈوومنٹ فنڈز میں کسی بھی طرح کی ذرہ برابر کرپشن نہیں ہے کیونکہ وزیر اعلی پنجاب خود قوم کے اربوں روپے کے اس فنڈز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ڈویژن کی سطح پر اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے سیمیمنار سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ انکی تعلیمی حالت سنوارنے کے لئے ہم بے پناہ موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور تعلیمی شعبہ میں اساتذہ کرام او ر طلباء و طالبات کیلئے لاتعداد اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 2008 سے2016 تک 20 ہزار سے زائدمستحق غریب و ذہین طلباء و طالبات کو اعلی تعلیمی کیلئے71 کروڑ18 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں جس سے وہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہو ئے ہیں جبکہ بہت سے کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ان غریب ومستحق طلباء میں سے9993 طلباء اور 10 ہزار98 طالبات شامل ہیں
سیمینار کے دوران مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے پیف سکالرز طلباء و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ یہ فنڈز غرباء کے بچوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ قبل ازیں پیفنکے رانا انصر سبحانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزاعلی پنجاب کے اس اہم اقدامات کے خدو خال اور اغراض و مقاصد سے آگا ہ کیا۔