ایڈیٹرکاانتخاب
عمران خان، چوہدری نثار، فضل الرحمان اور شیخ رشید سمیت 85 ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے مبہم نکلے
اسلام آباد: (نیوز وی او سی آن لائن) الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی ارکان کی جانب سے جمع گوشواروں میں سے 85 کی چھان بین کی گئی تو سبھی میں اثاثوں کی تفصیلات مبہم پائی گئیں۔ ارکان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں کہ اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ جن ایم این ایز کے گوشوارے مبہم پائے گئے ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، آفتاب شیر پاؤ، امیر حیدر ہوتی اور وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب شامل ہیں۔