بلیک بک کے 196 اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہوگئے!
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ: پنجاب میں بلیک بک کے 196 اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہوگئے ، ملزموں کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر ہونے کے باوجود پنجاب پولیس انکو پکڑنے اور سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔ اشتہاریوں میں ضلع لاہور سرفہرست ہے جہاں 25اشتہاری سی آئی اے پولیس، انویسٹی گیشن پولیس ، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس ، کوئیک رسپانس فورس ، مجاہدفورس اور آپریشن ونگ کی پہنچ سے دور ہیں، فیصل آباد 23 اشتہاریوں کیساتھ دوسرے ، شیخوپورہ 18کیساتھ تیسرے اورضلع گجرات 17 اشتہاری ملزموں کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ گوجرانوالہ کا 10واں نمبر ہے ۔ بلیک لسٹ میں شامل ملزموں میں سب زیادہ سر کی قیمت والے اشتہاری ملزموں میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے پیر بخش قابل ، ڈاڈا،عزیز عرف بھٹی ہیں جن کے سر کی قیمتیں 20لاکھ روپے مقرر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسروں اور اہلکاروں کیلئے بلیک بک میں شامل اشتہاری درد سر بنے ہوئے ہیں۔ ان اشتہاری ملزموں کی متعدد بار آئی جی اورآر پی او آفس میں لسٹیں بنائی گئیں مگر سب بے سود رہا اور اشتہاری پولیس کے شکنجے سے دور رہے ۔ دستاو یزات کے مطابق لاہور میں جو اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہیں ان میں بشیر عرف بشیرا کے سر کی قیمت 16لاکھ مقر رہے ، کاشف اقبال عرف کاشی کی 5لاکھ ، طلعت بٹ 3 ، اظہر خان 1 ، طفر عباس 2 ،محمد ارشد نیازی ڈیڑھ لاکھ ، ذوالفقار عرف ظفر اقبال 5 ، وقاص1، شہزاد عرف لاڈا 2 ، اقبال حسین عرف کالی1، سارم حیدر 2 ، بشیر احمد ، اختر عرف بلا1 ، عظمت عرف 1 ،محمد اشرف 2 ،خالد 1 ، خادم 2 ، شبیر عرف شبیرا 2 ، محمد اسلم 1 ، محمد آصف 3، غلام عباس 1 ، بابر عرف چاندی 2 ،محمد نبی خان 1 لاکھ ، ارشاد عرف شادو کے سرکی قیمت 50ہزار ہے ، ضلع فیصل آباد میں 23اشتہاریوں کے سر کی قیمت لگائی گئی ، ان میں ثنا اللہ کی 5لاکھ ،رمضان عرف بھولی 5لاکھ ، عادل مختار ، محمد ارشد ، ذکا اللہ ، عطا اللہ ، نعیم عرف نیمو ، محمدآصف ،شاہد محمود ،وقاص حفیظ ،محمد بلال ، مقصود احمد ،مجاہد علی ،ناصرمحمود،شفاقت ، اسلم ، محمد اکمل ، محمد رمضان عرف جانا 2،2لاکھ ،اقرار عرف قاری ،محمد شہباز ،رضوان ، فیصل مقصود کی ایک ایک لاکھ اورعنصر عرف مٹھو کی 80ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔ ضلع شیخوپورہ میں 17اشتہاری ملزموں میں سیف اللہ کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر ہے ، ضیغم عباس ،ضیغم عبدالمجید عرف جیدی 4 ،4لاکھ ، سمیع اللہ ،عاطف ،جابر،سرفراز 2،2لاکھ ،انجم مشتاق ،محمدنواز3،3لاکھ اورنعیم عرف نعیما ، آصف عرف آصو ، محمد ریاض ، ندیم عرف دیما ، خالد محمود کی ایک ایک لاکھ روپے مقررہے ۔چوتھے نمبرپر ضلع گجرات میں محمد وسیم عرف سیما کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر ہے ، محمد نعیم عرف نعیما2 ، کفیل ہارون 1 ، محمد یوسف 1 ، بنارس 1 ، عثمان 2 ، تنزیل 2 ، الطاف عرف بادشاہ 3، محمد انور 2 ، محبوب غضنفر 2 ، ساجد محمود 2 ، فتح داد 1 ، واجد علی 1 ، محمد اکرم عرف اکرو 2 ، شیر احمد 1 اور سعادت علی کے سر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر ہے ، سیالکوٹ اشتہاری ملزموں کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے جہاں فلک شیر عرف شیری کے سر کی قیمت 16لاکھ روپے مقرر ہے ، مقبول احمد کی 10لاکھ ، احسان اللہ عرف سانا 3 ،ناصر 3 ، ناصر رانجھا 1 ،اعجاز 2 ، وقاص ڈیڑھ لاکھ ، سلطان عرف سلطانی 4 ، تنویر اکرم عرف بلو 2 ، محمد سلیم عرف بگا 2 ، محمد سلیم 2 ، شمس 4 ، عرفان عرف پپو2 ، محمد افتخار 5،بابر ریاض کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر ہے ، چھٹے نمبر پر ضلع راجن پر ہے جہاں اشتہاری ملزموں کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ہے ،ان میں قابل ولد میوہ 20لاکھ ، دریہن عرف ڈاڈا 20 ، پیر بخش 20 ، عزیز 20 ، اعدو20 ، موج علی 8 ، عطا اللہ 8 ، سبز علی 8، قربان 8 ، پہلوان 8 اور مرید حسین کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر ہے ، اشتہاریوں کے حوالے سے ضلع سرگودھا ساتویں نمبر پر ہے جہاں 11اشتہاریوں میں توقیر احمد کے سر کی قیمت 4لاکھ ، نعیم 8 ، سکند حیات 3 ، عرفان 2 ، طاہر عمران 2 ، ساجد عرف ساجی 2 ، فاروق 1 ، فیاض 1 ، ولایت 1 ، شجاعت علی 1 اور وقاص کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ،آٹھویں نمبر پر ڈی جی خان ہے جہاں پر 10 اشتہاریوں میں سے محمد خالد کے سر کی قیمت 15لاکھ ، محمد اقبال عرف کلی 12 ، راشد عرف راشی 10 ، محمد عظیم 10 ، غلام حسین 5 ، محمد اسحاق 4، ملک ممتاز حسن 4 ، عبدالعزیز 1 اور سجاد حسین کے سر کی قیمت 50ہزار مقرر ہے ۔ نویں نمبر پر منڈی بہاالدین ہے جہاں مظہر اقبال کے سر کی قیمت 4لاکھ ہے ، ساجد محمود 2 ، بلال 2 ، غلام عباس 2 ، ساجد محمود 2 ، رضوان ڈیڑھ لاکھ ، محبوب الہی 1 ، صدیق 1 ، سلیم 1 اور شاہد عمران کے سر کی قیمت 75ہزار ہے ۔ گوجرانوالہ خطرناک اشتہاریوں میں دسویں نمبر پر ہے جہاں عامر سید کی قیمت 4لاکھ ، قیصر محمود 3 ، مہتاب رضا 3 ، محمد اصغر 3، ماجد 2 ، لقمان 2 ، حمزہ بٹ 2 اور طاہر محمود کے سر کی قیمت 1لاکھ مقرر ہے ۔ قصور میں عبدالرحمن کے سر کی قیمت 10لاکھ ، عاصم 4 ، ادریس 4 ، شبیر احمد 4 ، ناصر 4 ، ناصر علی 2 اور محمد خالد کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ، میانوالی میں عبد الرف 2لاکھ ، محمد بابر 2 ، محمدحیات 1 ، محمد نواز 1 اور سلیم اختر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر ہے ۔ ساہیوال میں اشتہاری محمد مبین کی قیمت 5لاکھ ، ذوالفقار علی 3 ، نذر سلطان 2 اور فیصل کی 2لاکھ روپے مقرر ہے ، ضلع حافظ آباد میں نور محمد کی 2لاکھ اور نجف عباسی کے سر کی قیمت 1لاکھ مقرر ہے ، نارووال میں اشتہاری سمیع اللہ کی 5لاکھ ، زاہد محمود 2 اور محمد افضل کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ۔ ضلع خانیوال میں نعیم آصف 4 ، ظفرعرف ظفری 2 اور محمد نواز کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر ہے ، چنیوٹ میں ناصر کے سر کی قیمت 13لاکھ ،احمد شیرو 15 لاکھ اور مظہر عباس کی قیمت 1لاکھ 75ہزار روپے مقرر ہے ۔ رحیم یارخان میں ایوب کی قیمت 8لاکھ ، میراں 5اور آدم کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ،بہاولپور میں نیاز احمد 2لاکھ ، محمد سعید 2لاکھ ، راولپنڈی میں عرفان 2لاکھ ، عابد حسین 3لاکھ روپے ،ضلع جہلم میں محمد مشتاق 1لاکھ ، گل فراز 5لاکھ ، چکوال میں اختر حسین 2لاکھ ، محمد افضل 2لاکھ ، اٹک میں سعید اللہ کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ، ملتان میں عبدالرف 1لاکھ ، وہاڑی میں محمد شفیع 1لاکھ ، خوشاب میں خدا بخش کے سر کی قیمت 1لاکھ روپے مقرر ہے ، بہاولنگر کا اشتہاری منیر احمد اور ضلع جھنگ کا اشتہاری ملزم مختار عرف موکھی ہے ، ایک اعلی افسر نے اشتہاری ملزموں کی عدم گرفتار ی کے حوالے سے کہا کہ پولیس لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے اتنی مصروف ہے کہ اسکے پاس اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے اور انکا پیچھا کرنے کیلئے وقت ہی نہیں ۔ ایلیٹ فورس کو اس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا لیکن وہ فورس بھی حکمرانوں،پولیس اور دیگر شعبہ کے افسروں نے اپنی سکیورٹی پر لگا لی ہے جس سے اس فورس کامقصدختم ہوکررہ گیاہے ۔