عمران خان آپ کے مقدر میں شیر وانی نہیں ہے
ہری پور(نیوز وی او سی آن لائن)ن لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی آف شور کمپنی کا نام پانامہ میں موجود ہے لیکن نواز شریف کا نا م نہیں ہے آپ جان لیں کہ آپ کے مقدر میں شیر وانی نہیں ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے سراج الحق انقلابی اور کہاں سید ابو اعلیٰ مودودی ،سراج الحق آپ بھی عمران خان کی کرپشن کے اتحادی ہیں آپ آنکھیں کھولیں تاکہ زمین کے حقائق نظر آئیں ۔کپتان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ خان صاحب آپ کے دائیں بائیں جہاز ترین ،قبضہ خان کے نام بھی پانامہ میں موجود ہیں آپ کے مقدر میں گولڈ ن شیروانی تو ہو سکتی ہے لیکن کالی شیروانی نہیں ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دئیے مگر عمران خان نے صرف دھرنوں کی تربیت دی ،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا امن بحال ہو رہا ہے اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔