پاکستان
وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے چھٹیوں کی درخواست دے دی
اسلام آباد: پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے چھٹیوں کی درخواست دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث 13 سے 24 فروری تک پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں دلائل دے چکا ہوں اس لئے میرے جانے سے کیس متاثر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کر رہا ہے تاہم بینچ کے ایک رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کی بیماری کے باعث گزشتہ ہفتے سے سماعت نہیں ہو سکی۔