ایڈیٹرکاانتخاب

ہاشمی بابا کےمزید الزامات

ملتان (نیوز وی او سی آن لائن )بزرگ سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والے رہنما جاوید ہاشمی نے اپنے الزامات کی ایک اور قسط جاری کر دی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ جب انھوں نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی تو انھیں لیفیٹننٹ جنرل شجاع پاشا کا ٹیلی فون آیا اور انھوں نے مجھے کہا کہ میں تمھیں چودھری نثار اور خواجہ آصف کو دیکھ لوں گا ۔ اس پر میں نے ان سے کہا کہ بھائی خدا خوفی کرو ۔کیوں شریف لوگوں کو بے وجہ مصیبت میں گھسیٹ رہے ہو تو وہ پھر کہنے لگے کہ بس اب تو میں آپ کو دیکھ ہی لوں گا۔ ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب میں تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پہلی بار کراچی گیا تو عمران خان مجھے ائیر پورٹ پر لینے خود آئے تھے۔گاڑ ی میں بیٹھ کر وہ کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے تھے ۔جنرل کیانی سے بات ہو گئی ہے اب ایک اور اہم فوجی شخصیت سے بات کرنی ہے۔ جس پر میں نے دل ہی دل میں سوچا کہ یہ میں کن لوگوں کے ساتھ پھنس گیا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button