انٹرنیشنل
کینیڈا کی فضائی کمپنیوں کی امریکہ کے لئے معمول کی پروازیں شروع
(نیوز وی او سی آن لائن ) سات ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے خلاف سیاٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمس رابرٹ کے حکم امتناعی ، جس کا نفاذ سارے ملک میں ہو گا ، کے بعد کینیڈا کی فضائی کمپنیوں نے امریکہ کے لئے معمول کے مطابق پروازیں شروع کر دی ہیں۔ امریکی حکام نے ایر کینیڈا کو یقین دلایا تھا کے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا ادارہ بدستور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط ہونے سے پہلے کے طریق کار پر کاربند رہے گا۔ یاد رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات ممالک شام ، ایران ، عراق ، یمن ، لیبیا ، سوڈان اور صومالیہ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جسے سیاٹل کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک حکم امتناعی کے ذریعہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔