پاکستان
چینی کمپنی نے کے پی کے کے مختلف شہروں میں ریلوے لائن بچھانے کیلئے رضامندی ظاہر کردی
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )چینی کمپنی نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خواہ میں بھی ریلوے لائن بچھانے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
نجی اخبار نے ڈان نیوز نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے کہاہے کہ چینی کمپنی نے خیبر پختون خواہ میں ریلوے لائن بچھانے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس معاہدے کے مطابق ریلوے لائن گلگت بلتستان ،چترال ،ڈیرہ اسماعیل خان ،اور کوہاٹ سے ہوتی ہوئی مردان اور سیدو شریف سے جا ملے گی ۔ماہرین کا کہناہے کہ ان شہروں میں ریلوے لائن بچھانے سے تجارت اور کاروبار میں اضافہ ہو گا ۔