انٹرنیشنل

رومانیہ میں ملک گیر مظاہروں کے بعد حکومت کا متنازعہ حکم نامہ واپس لینے کا اعلان

بخارسٹ (نیوز وی او سی آن لائن) ملک گیر مظاہروں کے بعد رومانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس متنازعہ حکومتی حکم نامے کو واپس لے لے گی، جس کے تحت سرکاری افسران کو بدعنوانی کے کچھ واقعات میں استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ منگل کو جاری اس حکم نامے کے بعد رومانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ وزیر اعظم سورین نے کہا ہے کہ کابینہ کے ایک اجلاس میں اس حکم نامے کو واپس لے لیا جائے گا۔ رومانیہ 2007 میں یورپی یونین کا رکن بنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button