پاکستان

بے بنیاد الزامات لگانے والے ناکام ہوں گے:شہبا زشریف

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اورعوامی حما یت کی وجہ ہمارے خلاف کی جانے والی ہر سازش ناکام ہوگئی جبکہ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائدکرنیوالے ناکام ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی ۔دوران ملاقات ملکی سیکورٹی اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وفدسے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دھرنے نہ د یے جاتے تو آج کئی منصوبے مکمل ہوجاتے لیکن ان دھرونے والوں نے قوم کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا یہ صرف ملکی خوشحالی اور ترقی کیخلاف ناپاک سازش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق حکمران جو آج کرپشن ختم کرنے کی باتیں کررہے ہیں یہ ” چور مچائے شور“ کے مترادف ہے۔ الیکشن 2018 میں خدمت، سچ اور شفافیت کی سیاست پھر کامیاب ہوگی ،قبضہ گروپوں اور قرض معاف کرانیوالوں کو ساتھ ملا لینے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button