پاکستان

ہزاروں شخصیات مصطفیٰ کمال پارٹی میں شامل، کیا کراچی سے ایم کیو ایم ختم ہو گئی

اسلام آباد (نیعز وی او سی آن لائن ) غیر قانونی ہائیڈرینٹس فی الفوربند کیے جائیں‘ شہر کے میئر کو ہر حال میں اختیارات ملنے چاہئیں‘ آج 207سمیت 300سے زائد ذمہ داران پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا ایک بڑا ریلا ہمارے پاس آرہا ہے تقریباً تین سو سے زائد مختلف پارٹیوں کے ذمہ داران اور مرکزی لیول کے ذمہ داران 207 لوگ ہیں جو ذمہ داران ہین جن میں ایم کیو ایم ودیگر پارٹیزرہنما بھی شامل ہیں۔ایم کیو ایم کے تین سیکٹرز انچارج ، 14 سیکٹرز ممبران اور 33 یونٹ انچارجز، 37 جوائنٹ یونٹ انچارجز، 106 کمیٹی ممبرز، سابق یوسی ناظم، 4 کونسلر ودیگر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے ہم وہی جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہہ رہے ہین لوگوں نے ہماری بات مان لی ہے، پاک سرزمین پارٹی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اچھا مستقبل دینا ہے۔ایم کیو ایم کے حوالے سے مصطفی کمال نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن پاکستان والا کام آپ لوگ خود ہی کرنا میرے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی ہیں۔چھ دنوں کے دوران پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں دوسری پارٹیز کے 15 ذمہ داران جن میں پیپلزپارٹی کے ن لیگ کے 6 ، پاسبان کے 6، ایم کیو ایم حقیقی کے 5 ذمہ داران ، فنکشنل سے 4 ذمہ داران، اے این پی سے 4 ، اے پی ایم ایل سے 2 شامل ہیں،پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ذمہ داران و رہنمائوں سے کو مخاطب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ آپ ایسی جگہ آئے ہیں جہاں آکر آپ کا دل کہے گا کہ آپ صحیح جگہ پر آئیں گے یہاں سے کسی انسان کو نقصان پہچانے کی بات نہیں ہورہی ہے، یہاں کی سیاست وہ کاروبار ہے کہ فائدہ نہیں ہوا تو نقصان بھی نہیں ہے۔مصطفی نے مزید کہا کہ شہر کے وارث ہم ہیں، شہر کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، لوگوں کو صاف پانی چاہئے، کچرا اٹھنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے غریبوں کو پانی سڑکیں دینی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہرکے اس شہر کے میئر کو اختیارات چاہئے، وزیر اعظم پاکستان اگر وزیراعلیٰ کے اختیارات لے لیں تو پھر آپ کیا کریں گے؟ کیا آپ خاموش بیٹھ جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شہر میں پانی کی فراہمی سنگین مسئلہ ہے اس کے حل کے لیے غیرقانونی ہائیڈرینٹس فی الفوربند کیے جائیں اورشہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button