انٹرنیشنل
فلپائنی صدر نےباغیوں کیخلاف اعلان جنگ کر دیا
منیلا(این این آئی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملک میں سرگرم مائونواز باغیوں کے ساتھ جاری امن مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کی طرف سے سیزفائر کے خاتمے کے اعلان کے بعد ڈوٹیرٹے نے کمیونسٹ باغیوں کے ساتھ مذاکرات ختم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی افواج کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ باغیوں کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔ اطراف نے اگست میں الگ الگ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔