ماہرین نے ازدواجی قربت کے مخصوص اوقات کار کا پتہ لگا لیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )میاں بیوی کے دوران ازدواجی حاجات کو پورا کرنے کا کوئی بھی خاص ٹائم ٹیبل کہیں بھی مقرر نہیں ہوتا ۔ یہ سب وقت کی فراوانی ،موڈ ، چھٹی ، فراغت اور ذہنی آسودگی پر منحصر ہوتا ہے تاہم ماہرین اپنی ریسرچ کے ذریعے ایک ایسے وقت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کو ازدواجی ملاپ کےلئے سب سے زیادہ موزوں قرار دیا جاتا ہے۔ برطانیہ کے انسانی رویوں کے نظریات پر ریسرچ کرنے والے ماہرین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے سوالات پر مبنی ایک سروے کیا ہے جس میں ان سے اس ضمن میں سب سے موزوں وقت کی بابت پوچھا گیا۔ یہ ایک کٹھن اور مشقت طلب سروے تھا کیونکہ مغرب زدہ برطانوی ماحول میں بھی کئی ایسے افراد تھے جنھوں نے سروے ٹیم کو اس نجی معاملے پر معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری رکاوٹ وہ بے ربط جوابات تھے جو کسی ایک مخصوص وقت کے تعین کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے ۔ کسی دن اسے پہلے ویک اینڈ کی رات گیارہ بجے قرار دیا تو کسی نے اسے پہلے ویک اینڈ کی رات آٹھ بجے کا ٹائم کہہ ڈالا ۔لیکن لوگوں کی بڑی تعداد جو ایک وقت پر متفق نظر آئی وہ تھا اتوار کی صبح نو بجے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جب آپ اٹھتے ہیں تو ایک خوشگوار احساس ذہن سے دوڑتا ہے ۔مثال کے طور پر آج کام پر نہیں جاناپڑے گا اور آج ہم اپنی پسند کا ناشتہ کر سکیں گے یا کہیں گھومنے جائیں گے وغیرہ وغیرہ ۔ قریب قریب یہ خیالا ت آپ کے شریک حیات کے ذہن میں منڈلا رہے ہوتے ہیں ۔ اس لیے یہ سب کچھ فریقین کو مشترکہ طور پر رومانویت پر مائل کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں آپ ازدواجی قرب بھی اختیار کر لیتے ہیں۔