پاکستان
سینیٹ میں وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق لانے پر اپوزیشن تقسیم
اسلام آباد: ( نیوز وی او سی آن لائن) سینیٹ میں وزیراعظم کےخلاف تحریک استحقاق لانے پر اپوزیشن تقسیم ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کو دوسری سیاسی جماعتیں ساتھ ملانے میں مشکلات کا سمانا ہے۔ پیپلزپارٹی نے تاحال تحریک استحقاق پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حمایت سے معذرت کر لی۔ایم کیو ایم پاکستان کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ق لیگ کے مشاہد حسین تحریک استحقاق لانے کے مخالف ہیں۔ ایک نیا قانونی نکتہ بھی سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ کے رکن نہیں اس لئے تحریک استحقاق بنتی بھی ہے یا نہیں؟۔ چیئرمین سینیٹ کی رائے اہمیت اختیار کر گئی