رنگ برنگ
ساڑھے 8 کروڑ برس پہلے غائب براعظم مل گیا
کیپ ٹاؤن (نیوز وی او سی آن لائن) جنوبی افریقہ کے ماہرین ارضیات نے ماریشس کے قریب ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے غائب ہو جانے والا براعظم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برصغیر اور مڈغاسکر اسی لاپتہ براعظم ماریشیا کا حصہ ہیں، براعظم کا دیگر حصہ ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ ماہرین ارضیات کے مطابق براعظم کے ڈوبنے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے کرہ ارض میں ہونے والی تبدیلیاں جاننے میں مدد ملے گی۔ یہ براعظم پہلے انٹارکٹیکا، افریقہ، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ پر مشتمل عظیم براعظم گوڈوانا کا حصہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماریشس کے سمندر کی تہہ میں پائی جانے والی معدنیات زرقون تین ارب برس قدیم ہے-