ایران آگ سے کھیل رہا ہے ، لحاظ کرنے والا نہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد آگ سے کھیل رہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بلیسٹک میزائل تجربے کے حوالے سے میری انتباہ کو نظر انداز کر کے ایران نے آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی حکومت کی طرح ایران پر مہربان نہیں ہو گی اور نہ ہی ایران کا لحاظ کیا جائے گا ۔”ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور اپنے ساتھ شفقت کرنے پر اوباما کی تعریف نہیں کر رہا “۔
امریکی صدر کا حالیہ بیان ایران کے وزیر خارجہ محمد عمر ظریف کے سوشل میڈیا پر تاثرات کے بعدسامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کریگا مگر ہم دفاع کے اپنے ذرائع پر ہی بھروسہ کر سکتے ہیں ۔
الجزیرہ کی نمائندہ نے واشنگٹن سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس کے بعد ایران پر مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے مگر ٹرمپ کو اس مقصد کیلئے امریکی سینیٹ کی حمایت بھی حاصل ہے مگر اہم سوال یہ ہے کہ ایران اس کا کیا جواب دیتا ہے ؟ کیا ایران وہ اس کو ایران کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی تصور کرتے ہیں یا کسی اور تناظر سے دیکھتے ہیں
ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کے جواب میں ایران نے بھی فری سٹائل ورلڈ کپ مقابلوں میں امریکی ریسلنگ ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے ۔
یاد رہے ایران پر فوجی آپریشن کے صحافی کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کوئی بھی آپشن خارج ازمکان نہیں ہے جبکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیرنے کہا تھا کہ ایران کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231کی خلاف ورزی ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار لیجانے والے میزائل کا تجربہ نہیں کر سکتا جس پر ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میزائل تجربہ کر کے ہم نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں