میری زندگی کا محور عدلیہ اور بار،میرا منہ سے نکلنے والا ہر لفظ میرے دل کی سچائی ہے:چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ میری زندگی کا محور عدلیہ اور بار ہی رہا ہے،میرا ہر ایک لفظ میرے دل کی سچائی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج وہی ہوتا ہے جو رولز کے مطابق فیصلہ کرے، کوئی بھی جج اپنی مرضی اورمنشاکےمطابق فیصلہ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ججز پر معاشرے نے انصاف کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہوئی ہے۔آپ سے خطاب میرےلئے باعث فخر ہے،انسان اورانصاف دونوں لازم و ملزوم ہیں اور انصاف کیسے کیا جاتا ہے یہ بنیادی سوال ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور ڈسٹرکٹ ججز میں کبھی کوئی فرق نہیں سمجھاججز کو انصاف کے مروجہ قوانین کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے،آئین ججز کو غیر جانبدار رہنے کا پابند بناتا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے ججزمیں تفریق نہیں سمجھی۔ وقت کےساتھ معاشر ے میں انصاف کی طلب میں اضافہ ہوا ہے،انصاف ہری شہری کا بنیادی حق ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں