امریکی حکومت کے اٹارنی جنرل نے ویزا منسوخی کے اعدادوشمارالیگزینڈرا کورٹ میں ظاہرکردیے،امریکی اخبار
واشنگٹن(نیوز وی او سیبآن لائن )امریکی اخبار نے کہاہے کہ امریکی حکومت کے اٹارنی جنرل نے ویزا منسوخی کے اعدادو شمار الیگزینڈر ا کورٹ میں ظاہر کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار کاکہناہے کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر جاری ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے سات مسلم ممالک پر امریکہ میں داخلے کے حوالے سے پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد امریکی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ کئی ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان نے پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید ممالک پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہت ساری افواہیں ہیں، تاہم ایگزیکٹیو آڈر میں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جو امریکی حکام کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کر رہے تھے۔






