پانامہ کیس میں ایک طرف عوام، دوسری طرف حکمران ہیں، فتح عوام کی ہو گی’ –
لاہور: (دنیا نیوز) اسلامی جمیعت طلباء پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں کاروبار ہے، اسمبلی میں صرف ارب پتی جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانامہ کیس میں ایک طرف عوام، دوسری طرف حکمران ہیں، امید ہے عوام جیت جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حیران ہوں 52 کڑوڑ روپے تحفے میں دیئے گئے، پیسے حلال کے ہوں تو ایسے تحفے نہیں دیئے جاتے۔ انہوں نے جسٹس عظمت کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے آتے ہی اسلام کو للکارا ہے۔
Load/Hide Comments






