عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی نے امریکیوں کے داخلے پرپابندی لگانے کامطالبہ

بغداد(نیوز وی او سی آن لائن )عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی نے واشنگٹن فیصلے کے جوابی ردعمل میں امریکیوں کے داخلے پرپابندی لگانے کامطالبہ کردیاہے ،اس سے قبل امریکہ عراق سمیت سات ممالک کے شہریوں پرپابندی لگاچکاہے،یہ بات ایک عراقی رکن پارلیمنٹ نے بتائی۔کمیٹی کے نائب سربراہ حسن شویریدنے اے ایف پی کوبتایاہے کہ ”ہم نے واضح طورپرمطالبہ کیاہے کہ عراقی حکومت تمام معاملات پرجوابی طورپرتمام ایشوزپرامریکہ کے ساتھ کارروائی کرے“۔صدرڈونلڈٹرمپ نے جمعہ کے روزایک ایگزیکٹوحکمنا مے پردستخط کئے تھے ،جس میں عراق ،شام ،سوڈان ،صومالیہ ،لیبیا،یمن کے شہریوں پرکم ازکم 90روزکیلئے امریکہ میں داخلے پرپابندی لگائی گئی۔اس اقدام کوانہوںنے امریکہ کوبنیادپرست اسلامی دہشتگردوںسے محفوظ بناناقراردیاتھا۔ٹرمپ کے اس فیصلے کی روشنی میں امریکی ائیرپورٹس پرآنے والے پناہ گزینوں کوحراست میں لیاگیا،جس کی وجہ سے مظاہروں کااورعدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کاسلسلہ شروع ہوگیااورانسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے مذمتی بیانات بھی سامنے آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں