ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر تعلیم اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دینی مدارس میں اصلاحات کے لیے وفاق المدارس اور دینی اسکالرز سے بھی مشاورت کی جائے گی اور دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں