سی پی او محمد و قاص نذیر کا تھانہ ماڈل ٹاؤن اور اروپ کا وزٹ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی آن لائن)
گوجرانوالہ(2 فروری ) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے گزشتہ روز تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ اروپ کے وزٹ کے دوران پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں بطور ٹیم ورک کام کرنا ہو گا۔ہر کسی کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی لینا ہو گی ۔ اس موقع پر سنےئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات میں علاقے کو بیٹ وائز تقسیم کیا جائے۔ ہر بیٹ میں ایک تھانیدار ، حوالدار اور کنسٹیبلان تعینات کئے جائیں ۔ بیٹ میں کسی جرم کے وقوع پذیر ہونے پر متعلقہ بیٹ افسر اور جوانوں کو مساوی محکمانہ سزا کا سامنا کرنا ہو گا ۔بعد ازاں سی پی او نے سنگین مقدمات کی کارکردگی ملاحظہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور ان کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیں ۔ سائیلان کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کے مدعیان سے میٹنگ کی ۔انہیں یقین دلایا کہ میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ان کے مقدمات کو یکسو کیا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے اور انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے۔ا ہم مقامات اور عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی نظر رکھی جائے۔گشت میں جدت لاتے ہوئے وزانہ کی بنیادوں پرجوانوں کو خصوصی بریفنگ دی جا ئے۔انہوں نے تھانہ جات کی بلڈنگز اور ریکارڈ کا ملاحظہ کیا ۔ تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے پولیس افسران کومناسب ہدایات بھی جاری کیں ۔