آرمی چیف کا سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ

راولپنڈی( نیوز وی او سی آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حاضر سروس افسروں اور جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزار۔ جوانوں اور افسروں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا یونٹ افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے، پاک فوج ہمیشہ چیلنجز سے نبرد آزما رہی اور آزمائشوں پر پورا اتری ہے، پاک فوج پاکستانی عوام کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اتری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ کی کمان بھی کی ہے اور ان کے والد نے بھی بلوچ 16 رجمنٹ کی کمان کی تھی، آرمی چیف نے اسی رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں