شام امن مذاکرات کااگلادور20فروری کو ہو گا

،سلامتی کونسل دمشق (نیوز وی او سی آن لائن ) شام کیلئے اقوام متحدہ کے سفارت کار ستفان دی مستورا نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ شام امن مذاکرات20فروری کو دوبارہ شروع ہو جائیں گے ۔ابتدائی پروگرام کے مطابق جنیوا میں مذاکرات8فروری کو ہونے تھے ، لیکن سفارت کار مستورا نے منگل کے روز کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حزب اختلاف کا وفد، اپنے شرکاء کی فہرست وقت پر تیار کر لے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر8فروری تک فہرست فراہم نہ کی گئی تو وہ خود فہرست تیار کریں گے اور جس قدر ممکن ہوا اس میں سب کو شامل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دی مستورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امن عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا ، جس میں پچھلے مہینے قازقستان میںشام کی حکومت اورمسلح حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان ہونیوالی بات چیت شامل تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں