انٹرنیشنل

کیوبک سٹی مسجد کے مقتولین کے لئے چرچ میں تعزیتی سروس

منگل کی رات کو سینکڑوں لوگ سینٹ فائے کے چرچ میں اتوار کے روز اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لئے تعزیتی سروس میں شریک ہوئے۔ متاثرہ اسلامک کلچرل سینٹر کے ارکان بھی سروس میں شریک ہوئے۔ کیوبیک میں اسلامک کلچرل سینٹر کے شریک بانی بوفلجا بن عبد ا للہ جب سروس سے قبل خطاب کے لئے کھڑے ہوئے تو حاضرین نے ان کا پرجوش و پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سمجھتے ہیں کے ہمارے پاس بہت کچھ ہے مگر ہمیں کیوبیک کے لوگوں سے بھی بہت کچھ ملا ہے۔ مقتولین اور ان کے ورثاء کا ذکر کرتے ہوئے کئی مرتبہ ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں میں آنسو آگئے۔ دعائیہ تقریب سے قبل کیوبیک کے آرچ بشپ کارڈینل جیرالڈ سپریاں لیکرائے نے چرچ سے باہر بن عبد اللہ کے ہمراہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کیوبیک میں ہونے والے اس خوف ناک حادثے سے بھی ضرور خیر کا کوئی پہلو نکلے گا۔ تو بن عبد اللہ نے کہا کہ میں آپ سے 100 فی صد متفق ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button