پاکستان

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں آگ لگ گئی

ملتان: (نیوز وی او سی آن لائن )ملتان کے ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دوسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے دھوئیں سے متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ تمام مریضوں کو وارڈ سے باہر محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہسپتال میں آگ دوسری منزل کے ایک کمرے میں اچانک شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث لگی تھی، تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button