ایڈیٹرکاانتخاب

پاناما کیس سےتوجہ ہٹانےکیلئےجماعت الدعوة کیخلاف آپریشن کیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں، کیس میں دو تین دن اہم ہے، کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے رات کو ٹرمپ مودی اور حکومت کا نیا ایڈونچر آگیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفت گو میں پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ :کہا گیا تھا کہ سارا ریکارڈ موجود ہے، شریف خاندان اب تک کچھ بھی پیش نہیں کرسکا، شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ججز کے 58 سوالات میں سے کسی ایک کا بھی جواب بھی شریف خاندان کے پاس نہیں، کیس میں دو تین دن اہم ہے۔اس موقع پر دعویٰ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے رات کو ٹرمپ مودی اور حکومت کا نیا ایڈونچر جماعت الدعوة کی صورت میں سامنے آیا، ٹرمپ کے اقدامات پر حکومت خاموش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button